41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف وشنام طرازی، ہرزہ سرائی

بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف وشنام طرازی، ہرزہ سرائی


کراچی (اسد ابن حسن) بھارت کے بیشتر نیوز چینلز پر پہلگام دہشت گردی واقعے کے حوالے سے نیوز بلیٹنز میں اتوار کو بھی پاکستان کے خلاف وشنام طرازی، ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نیوز چینلز پر نہ صرف خبروں میں بلکہ ٹاک شوز بھی اسی موضوع پر جاری ہیں۔ نیوز بلیٹنز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، پاکستانی وزیر وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی تقاریر کے کلپس ہفتے کو بھی چلائے جاتے رہے اور اتوار کو بھی۔ انڈیا کے نیوز چینلز میں تقریبا تمام مشہور چینل ہندی اور علاقائی زبانوں کے موجود ہیں۔ ایک چینل پر ایک سابق سکھ فوجی افسر کو بطور مبصر شامل کر کے ان کی رائے لی جا رہی تھی تو انہوں نے طاس معاہدے کی منسوخی کی حمایت تو کی مگر فوجی جنگجوئی اور اقدامات کی سخت مخالفت کی اور ان کے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات