40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایمن اور منال بھائی کی دلہن گھر لے آئیں

ایمن اور منال بھائی کی دلہن گھر لے آئیں


ایمن خان اور منال خان اپنے بھائی کی دلہن گھر لے آئیں۔ معاذ خان کی بارات کے خوشیوں بھرے حسین دن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان ان دنوں اپنے پیارے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں خوشیوں سے جھوم رہی ہیں۔

 معاذ اور ان کی دلہن صبا کی محبت کی کہانی 9 سال پرانی ہے اور وہ گزشتہ سال نکاح کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

بارات کے موقع پر معاذ خان اپنی دلہن کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

دلہا نے اپنے خاص دن کےلیے مشہور ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ کلاسک سیاہ شیروانی زیب تن کی، جبکہ دلہن صبا حارث شکیل کے ڈیزائن کردہ گہرے سرخ روایتی لہنگے میں جلوہ گر ہو کر سب کا دل جیت لیا۔

تقریب کے دوران دونوں نے نہایت خوبصورت انداز میں تصویریں بنوائیں، جن میں ان کی محبت اور خوشی ہر فریم میں جھلکتی نظر آئی۔

ایمن اور منال خان بھی ہر تقریب میں دل کھول کر خوشیاں منا رہی ہیں، رقص کر رہی ہیں اور اپنے بھائی کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں دعائیں دے رہی ہیں۔

ایمن اور منال کی دلکش تیاریاں اور خوشی سے چمکتے چہرے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات