32 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاگر کوئی والدین بننے کی ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا تو...

اگر کوئی والدین بننے کی ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا تو دباؤ نہ ڈالیں، مدیحہ امام


معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ماں بننا، والدین بننا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی یہ ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا تو اس پر دباؤ نہ ڈالیں۔

حال ہی میں ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے شادی کے بعد پوچھے جانے والے ناگوار سوالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ “آپ کی شادی ہوگئی ہے؟ ابھی تک بچے نہیں ہوئے؟ آپ لوگ بچے کیوں نہیں کر رہے؟”، پتہ نہیں یہ کیسی گفتگو ہے، لوگ نئے نئے شادی شدہ جوڑے سے ایسے سوالات کیسے پوچھ سکتے ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے سوالات کسی سے بھی نہیں پوچھنے چاہئیں ممکن ہے کہ کوئی شادی شدہ جوڑا والدین بننے کی ذمہ داری نہیں اُٹھانا چاہتا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین بننا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ ایک ننھی جان اس دنیا میں لاتے ہیں، اس کی دیکھ بھال کرنا، اس کا خیال رکھنا پھر آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ کوئی نوبیاہتا جوڑا پہلے مختلف پریشانیوں سے گزر رہا ہو، ایسے میں والدین بننے کی ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا ہو کیونکہ چاہے اہلِ خانہ جتنی مرضی اس کا ساتھ دے دیں لیکن بچے کی مکمل ذمہ داری اس کے والدین کی ہی ہوتی ہے۔

مدیحہ امام کے مطابق اگر کسی جوڑے کو لگتا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری اُٹھا سکتے ہیں تو ضرور بچے پیدا کریں لیکن اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ وہ نہیں کرسکتے تو ان پر بےجا سوالات کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی فلم ساز موجی بسر سے 2023ء میں دبئی میں سادگی سے شادی کی تھی۔ ان کی فی الحال کوئی اولاد نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات