37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول

اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول


 

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول  اور اکشے کمار نے متعدد ہٹ فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے جن میں ہیرا پھیری، ویلکم، او ایم جی! او مائی گاڈ اور دیگر کئی شامل ہیں۔ 

اکثر دونوں ایک دوسرے کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں ممبئی کی ایک گجراتی خاندان میں جنم لینے والے 70 سالہ پریش راول کا کہنا تھا کہ اکشے کمار انکے صرف کولیگ (ساتھی اداکار) ہیں دوست نہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کولیگ ہوتے ہیں، تھیٹر میں دوست ہوتے ہیں اور اسکول میں جگر جان دوست ہوتے ہیں۔ 

لیکن فلم کے اندر کولیگ ہوتے ہیں، جس پر ان سے سوال کیا گیا تو اکشے انکے کولیگ ہیں تو انھوں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے دوست جنکو میں ادب و احترام سے بول سکوں تو وہ اوم پوری صاحب تھے، نصیر بھائی ہیں اور جونی لیور ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنھیں میں دوست بول سکوں۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں پریش راول نے اکشے کمار کے ایک ہی سال کے دوران کئی کئی فلموں میں کام کرنے کا دفاع کیا اور سدھارتھ کنن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے اگر وہ بہت ساری فلموں میں کام کرتا ہے تو اس میں مسئلہ کیا ہے؟

لوگ انکے پاس فلم بنانے جاتے ہیں، ٹھیک ہے؟ میں بطور ایک پروڈیوسر کسی اداکار کو صرف اسی صورت میں سائن کروں گا جب میں انویسٹ کی جانے والی رقم سے کچھ کما سکوں۔ 

تو وہ اس صورت میں کام کرتا ہے، کوئی اسمگلنگ، فراڈ، منشیات فروشی یا جوا سٹہ نہیں کھیلتا۔ وہ صرف کام کرتا ہے جس قدر زیادہ ممکن ہوسکے کرتا ہے۔ اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسکی فلمیں ہزاروں افراد کی روزگار کا ذریعہ بنتی ہیں، تو پھر پرابلم کہاں ہے؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات