30 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا نے...

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا


امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کی پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا نے رابن رافیل پر ماضی میں پاکستان کے مفاد کےلیے کام کرنے کے بےبنیاد الزامات کا دوبارہ شور کرنا شروع کردیا۔

حقیقت میں رابن رافیل پر اس قسم کا کوئی بھی الزام کسی بھی امریکی عدالت میں ثابت نہیں ہوا اور وہ ان الزامات سے طویل عرصہ پہلے کلیئر ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ رابن رافیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش ایک مثبت پیشرفت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رابن رافیل نے کہا تھا کہ واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی الزام پر لگانا انتہائی نامناسب ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات