الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔
ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ بلامقابلہ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری خزانہ منتخب ہوئی ہیں۔