30 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوآنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!

آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!


جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میلان میں مقیم ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنا تقریباً آٹھ یا نو برس کی عمر میں سِیکھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز تب ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ وہ آنکھ کے گرد پٹھوں کے اوپر اور نیچے کے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے اور وقت کے ساتھ انہوں نے اس کام میں تب تک مہارت حاصل کی جب تک وہ آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر حرکت دینے کے قابل نہیں ہوگئے۔

ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی آنکھیں باہر نکلنے کے بعد پیمائش کی جس میں معلوم ہوا کہ ان کی آنکھوں کے ڈیلے 0.74 انچ تک باہر آ سکتے ہیں۔ اور یہ پیمائش ان کو مردوں کی کیٹیگری میں ریکارڈ دلوانے کے لیے کافی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات