28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ27 سال کی عمر میں کمائی نہ کرنے پر خود کو ناکام...

27 سال کی عمر میں کمائی نہ کرنے پر خود کو ناکام محسوس کرتی تھی:عامر خان کی بیٹی کا انکشاف


—فائل فوٹو

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ 27 سال کی عمر میں کمائی نہ کرنے پر خود کو ناکام محسوس کرتی تھی۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی بیٹی ایرا خان کے درمیان گہرا رشتہ ہمیشہ سے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث رہا ہے، حال ہی میں دونوں نے ایک کھلے دل کی گفتگو میں اپنے تعلقات اور ذاتی احساسات پر روشنی ڈالی جس نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

ایک انٹرویو میں ایرا خان نے اپنی اندرونی کشمکش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا ہے، میں 26-27 سال کی ہو چکی ہوں اور دنیا میں خود کو ناکام محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں کچھ خاص نہیں کر رہی تھی۔

ان کی بات سنتے ہی عامر خان نے نرمی سے وضاحت کی کہ ایرا کا اصل مطلب تھا کہ وہ پیسہ نہیں کما رہی تھیں۔ 

ایرا نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ہاں، میرا مطلب یہی تھا کہ میں کوئی آمدنی نہیں کر رہی تھی یا کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کر رہی تھی، خاص طور پر اپنی فاؤنڈیشن اگاتسو شروع کرنے سے پہلے۔

عامر خان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ صرف مالی کامیابی کو ہی معیار سمجھتا ہے، جو ایک افسوسناک رجحان ہے، کچھ لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور بدلے میں پیسہ لیتے ہیں، لیکن چاہے معاوضہ ملے یا نہ ملے، اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ دوسروں کے کام آئیں۔

بیٹی کی فلاحی خدمات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ آپ جتنے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں ایک والد کے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، میرے لیے یہ اہم نہیں کہ آپ پیسے کما رہی ہیں یا نہیں، میرے لیے یہ اہم ہے کہ آپ اچھا کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرا خان عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی بیٹی ہیں، ان کا ایک بیٹا جنید خان بھی ہے، عامر خان نے رینا دتہ سے علیحدگی کے بعد کرن راؤ سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے، طلاق کے باوجود عامر اور کرن آزاد کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں، اس وقت عامر خان گوری سپراٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

فلمی محاذ پر بات کریں تو عامر خان اپنی آئندہ فلم ستارے زمین پر میں نظر آئیں گے، جو ان کی 2007ء کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا تسلسل تصور کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات