25 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکنزرویٹو پارٹی ٹرمپ کی قدامت پرست پالیسیوں کی مخالف ہے، ملیسا لانٹسمین

کنزرویٹو پارٹی ٹرمپ کی قدامت پرست پالیسیوں کی مخالف ہے، ملیسا لانٹسمین


ٹورانٹو (عظیم ایم میاں): کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کی رہنما اور موجودہ پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ملیسا لانٹسمین نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی ٹرمپ کی قدامت پرست پالیسیوں کی مخالف اور تمام رنگ و نسل اور اقلیتوں کے حامل کینیڈین شہریوں کے حقوق کی حامی ہے۔

ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملیسا لانٹسمین نے
امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی صدر ٹرمپ کی قدامت پسند پالیسی اور رجحانات سے مطابقت رکھتی ہے اور صدر ٹرمپ کینیڈا میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کے حامی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ میری پارٹی تمام کینیڈین کی بھلائی اور خوشحالی کا منشور رکھتی ہے اور ہاؤسنگ، بچوں کی بھلائی، مہنگائی اور معیشت کی بہتری کےلیے کنزرویٹو پارٹی کام کرتی رہے گی۔

نسلی امتیاز اور اقلیتوں کے حوالے سے ملیسا لانٹسمین نے کہا کہ اس حلقے میں ہماری امیدوار سیاہ فارم خاتون علیشیا ویانگا ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کنزرویٹو پارٹی تمام رنگ و نسل اور اقلیتوں کے کینیڈینز کے حقوق اور بہترین کی محافظ ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کی وفاقی پارلیمنٹ کے الیکشن کی گہما گہمی اپنے آخری مراحل میں پورے عروج پر ہے اور وزارت عظمیٰ کےلیے دونوں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی اپنے دونوں امیدواروں مارک کرنی (لبرل) اور پیئر پولیو (کنزرویٹو) کی ریلیاں بھی منعقد کر چکی ہیں جبکہ کینیڈین پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے انتخابی امیدوار اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں انتہائی مصروف نظر آتے ہیں۔

گو کہ کینیڈا کی دونوں بڑی پارٹیاں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے اور عوام سے اپنے دلکش وعدوں کو بیان کر رہے ہیں لیکن انتخابی پولز اور سروے کرنے والے اداروں کے مطابق لبرل پارٹی آف کینیڈا ان پولز میں آگے اور یقینی جیت کی حامل نظر آتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات