25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پشاور کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اہم مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے  پی ایس ایل 10 کے 17 ویں میچ میں ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے تازہ پچ کو دیکھتے ہوئے اپنے بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 180 سے 200 رنز کا ہدف مقرر کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 5 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں اور آج کی جیت کے ساتھ تسلسل حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

لاہور  قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تاریخی مقابلے کے بعد، پشاور اور کوئٹہ کے مقابلے بھی پی ایس ایل میں ایک نئے روایتی حریف کے طور پر ابھر رہے ہیں، جہاں ماضی میں کئی سنسنی خیز میچز بھی دیکھنے کو ملے۔

پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ باؤلر علی رضا اپنی شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ان کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ میچ میں بابر اعظم اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں نے پشاور کو لاہور قلندرز کے خلاف آسان فتح دلائی تھی۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور کامیابی سے دفاع کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

75/1 پر مستحکم کراچی کنگز کے خلاف ابرار احمد کی جادوئی اسپن اور محمد عامر کی شاندار گیندبازی نے کوئٹہ کو ایک یادگار فتح دلوائی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات