36 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی تجویز نہیں دی،...

پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی تجویز نہیں دی، بھارتی کرکٹ بورڈ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں ہونیوالے آئی سی سی مقابلوں میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ بعض میڈیا کا دعویٰ تھا بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی مقابلوں میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی درخواست کرے گا۔تاہم بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے دوٹوک موقف اپنایا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔ پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اترے گی۔بی سی سی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ہے میڈیا میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔اس سال ایشیا کپ ِخواتین ورلڈ کپ اور اگلے سال ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کرےگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات