وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
جاتی امراء میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی صدر سے اہم امور پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔