کینیڈا کے شہر وینکوور میں فیسٹیول کے دوران لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ دہشت گردی نہیں۔
اوٹاوا سے خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اپنی آج کی انتخابی مہم کی سرگرمیاں روک دیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں کل عام انتخابات ہو رہے ہیں۔