25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعائزہ خان کے دبئی ایونٹ میں پہنے لباس پر شدید تنقید

عائزہ خان کے دبئی ایونٹ میں پہنے لباس پر شدید تنقید


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عائزہ خان کے دبئی ایونٹ میں لباس کے انتخاب پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

پاکستان کی بے حد مقبول اور ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان اپنی بے مثال اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، اس بار وہ اپنے لباس کے انتخاب پر مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 

انسٹاگرام پر 14.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا نیا ڈرامہ ہمراز یکم مئی 2025ء کو نشر ہونے جا رہا ہے۔

عائزہ خان ہمیشہ شاندار اور نفیس لباس کا انتخاب کرتی ہیں، لیکن دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی ایونٹ میں ان کا پہناوا مداحوں کو بالکل پسند نہ آیا۔

 عائزہ نے آتشی گلابی رنگ کی ریشمی ساڑھی زیب تن کی، جس پر عربی طرز کا بیڈز ورک اور سیکوئنز کی کڑھائی کی گئی تھی، تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

کچھ مداحوں نے تبصرہ کیا کہ یہ کیا پہن رکھا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے یہ واقعی ناقص انتخاب تھا۔

کسی نے مشورہ دیا کہ اگر وہ ہلکے رنگ کی سادہ شیفون ساڑھی پہنتیں تو زیادہ پرُوقار اور خوبصورت نظر آتیں۔

جبکہ ایک مداح نے سخت رائے دی کہ ایونٹ کی نوعیت کے مطابق عائزہ کا لباس نہایت بھڑکیلا اور غیر مناسب تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات