28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان نے سب چیلنجز کا سامنا کیا اور اپنے خواب...

شاہ رخ خان نے سب چیلنجز کا سامنا کیا اور اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا: فلم ڈائریکٹر عزیز مرزا


شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے قریبی دوست فلم ڈائریکٹر عزیز مرزا نے کہا ہے کہ اداکار نے اپنی اہلیہ گوری خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم یس باس کے ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کے دیرینہ دوست عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں ان کے گھر میں رہتے تھے۔

عزیز مرزا نے بتایا کہ آج شاہ رخ خان کے عظیم و شان گھر منت کا سفر 1997ء میں میری فلم یس باس کے گانے چاند تارے کی شوٹنگ سے شروع ہوا، جب شاہ رخ خان ممبئی کی بہت شاندار پراپرٹی کے سامنے موجود تھے، اس زمانے میں وہ پراپرٹی بائی خورشید بھانو سنجنا ٹرسٹ کی ملیکت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں شاہ رخ خان اور گوری خان نوجوان تھے اور ان کی آنکھوں میں خواب تھے، وہ دونوں اکثر اس جگہ پر چہل قدمی کے لیے جایا کرتے تھے، میں کہہ سکتا ہوں شاہ رخ نے اسی زمانے میں گوری سے وعدہ کیا تھا کہ میں ایک دن یہ گھر خریدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرحلہ کوئی آسان مرحلہ نہیں تھا، شاہ رخ خان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قانونی پیچیدگیاں اور میونسپلیٹی کے مسائل بھی تھے۔

عزیز مرزا کا کہنا ہے کہ لیکن شاہ رخ خان نے ان سب چیلنجز کا سامنا کیا اور اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

عزیز مرزا نے مزید بتایا کہ شروع میں اس گھر کا نام منت نہیں جنت تھا جو بعد میں تبدیل کر کے منت رکھ دیا گیا جو آج اس طویل صبر آزما سفر کی درست ترجمانی کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات