25 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومقومی خبریںسندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا، ہزاروں...

سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا، ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہیں، آپٹما


فوٹو فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے برآمدی مال کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، ایکسپورٹرز سہولت اسکیم سے فائدہ نہیں پا رہے، ان حالات میں برآمدی ہدف پورا نہیں ہوگا۔

لاہور میں چیئرمین نارتھ زون اسد شفیع اور ایکسپوٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ارشد نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات بھی ہڑتال ختم نہیں کرواسکی، 120 سپننگ ملز اور 100 جننگ ملیں بند ہوچکی ہیں 90 دن کے ریلیف ٹیرف میں مال پہنچنا چاہیے تھا۔

چیئرمین آپٹما نارتھ زون اسد شفیع نے کہا کہ بزنس مین سیاست اور دیگر مسائل میں پس رہا ہے۔ بنگلادیش میں ایکسپورٹ کی گاڑیوں کو ایمبولینس کی طرح نکالا جاتا ہے اور یہاں کنٹینرز لاوارث پڑے ہوئے ہیں۔

آپٹما قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت ان معاملات کا نوٹس لے اور ایکسپورٹ کنٹینرز ریلیز کروائے۔ اس سے قبل 800 جیننگ ملز اور 120 سپننگ ملیں بند ہو چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات