41 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسرحدی دیہات کے مکینوں میں اضطراب، زیر زمین بنکروں میں جانے کی...

سرحدی دیہات کے مکینوں میں اضطراب، زیر زمین بنکروں میں جانے کی تیاری


کراچی ( جنگ نیوز) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی دیہاتوں کے مکین پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیدا ہونے والے اضطراب کے باعث دوبارہ اپنے زیرزمین بنکروں میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان بنکروں کو مودی بنکرکہاجاتا ہے چنانچہ مودی بنکرزآج کل خبروں میں واپس آ گئے ہیں تو کیا بھارت پاہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟لا ئن ائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔جیسے جیسے پاہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدت آ رہی ہے، جموں و کشمیر کے دور افتادہ سرحدی علاقے پونچھ میں زندگی ایک بار پھر اضطراب کا شکار ہو گئی ہے۔لوگ دوبارہ اپنے گھروں کے ساتھ بنائے گئے ʼمودی بنکروںʼ میں پناہ لینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات