28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب

برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہنگامی اجلاس طلب


— فائل فوٹو

آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر گروپ کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں طلب کرلیا ہے۔

سابق چیئرپرسن ڈیبی ابراہم ایم پی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں ہونے والے دلخراش واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی کم کر کے عوام کو نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔

ادھر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین، جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیداروں سے ہنگامی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

راجہ نجابت حسین نے 200 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجہ نجابت حسین نے اپنے خط میں واضح کیا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں دلخراش واقعات کروا کر پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے، جس سے خطے میں خطرناک جنگی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی تاریخی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کی کوشش کرے۔

راجہ نجابت حسین نے مزید کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ کشیدگی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات