ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی۔
ایرانی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 800 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے نزدیکی عمارتوں، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندرگاہ کی گیس ٹینک تنصیب میں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا گزشتہ روز ہوا تھا۔