کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی نے پانچ میں سے دو میچ جیتے اور تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔کوئٹہ نے چار میں سےدو میچ جیتے ہیں اور اسے دو میں شکست ہوئی ہے۔زلمی نے ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس کی۔کوئٹہ نے آرام کو ترجیح دی۔