پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس انکے وطن بھیج دیا گیا۔
گزشتہ دنوں بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔
بعدازاں پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل براڈکاسٹنگ کے دوران ملک میں موجود 23 بھارتی ملازمین واپس بھارت بھیج دیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی
براڈکاسٹ کمپنی کے 23 ملازمین کو واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد بھارت بھیجا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہے۔
پی ایس ایل کی کوریج اور براڈکاسٹنگ کیلئے پاکستان میں موجود بھارتی ملازمین کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور 18 مئی تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پی ایس ایل کیلئے فینکوڈ کے علاوہ بھارتی اسپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے، جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔