پشاور کے علاقے پھندو میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق مقتولین گاڑی میں سوار تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے امکان ظاہر کیا کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔