37 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاک بھارت کشیدگی کے درمیان خواتین بیس بال ٹیمیں مدمقابل

پاک بھارت کشیدگی کے درمیان خواتین بیس بال ٹیمیں مدمقابل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے ماحول میں دونوں ملکوں کی خواتین بیس بال ٹیمیں تھائی لینڈ میں ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ ابتداء میں ماحول خوش گوار رہا مگر میچ کے دوران سخت گرما گرمی دیکھنے میں آئی تاہم میچ برابر رہا۔ دریں اثنا پاکستان نے ایونٹ میں ایران کو 17-2 اور سری لنکا کو 10-5 سے شکست دی۔ دوسری جانب پاکستانی ایتھلیٹس کو بروقت ویزے جاری نہیں کیے گئے جس پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے دوسری بار ملتوی کردی گئی ہے ۔ انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایونٹ ملتوی ہونے کی باقاعدہ کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات