39 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومتجارتی خبریںنانبائیوں کا روٹی کی نئی قیمت کیخلاف 30 اپریل سے ہڑتال کا...

نانبائیوں کا روٹی کی نئی قیمت کیخلاف 30 اپریل سے ہڑتال کا اعلان


— فائل فوٹو

کوئٹہ میں تندوری روٹی کی قیمت کا معاملہ ایک مرتبہ پھر نانبائیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازع کا باعث بن گیا۔

 ضلعی انتظامیہ نے تندوری روٹی کی قیمت 40 روپے سے کم کر کے 30 روپے مقرر کی تو نانبائیوں نے نئی قیمت کے خلاف 30 اپریل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ کے اکثر گھروں میں ناشتے اور کھانوں کے دسترخوان پر تندوری روٹی کھائی جاتی ہے۔

ایک سال قبل جب 50 کلو والے آٹے کی بوری کی قیمت 11 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی تو کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 320 گرام آٹے کی روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کی تھی۔

اب آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 360 گرام رواٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات