37 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنئے زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار

نئے زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار


— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میانمار کے حکام نے نئے زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے نجومی کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو میانمار کے وسطی علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جبکہ 3700 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حالیہ زلزلے کے صرف 2 ہفتے بعد 9 اپریل کو جان مو دی نامی نجومی و ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک اور نئے زلزلے سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے۔

نجومی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ میانمار کے ہر شہر میں 21 اپریل کو زلزلہ آئے گا، اپنی اہم چیزیں اپنے ساتھ لے جائیں اور زلزلے کے دوران عمارتوں سے بھاگ جائیں۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ لوگوں کو دن کے وقت اونچی عمارتوں میں نہیں رہنا چاہیے، نجومی کی اس ویڈیو کو 3 لاکھ ویوز حاصل ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان مو دی کی پیش گوئی پر یقین کرنے والے صارفین خوف کے مارے مقررہ تاریخ کو اپنے ساز و سامان کے ساتھ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میانمار کی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں جان مو دی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات