پاکستان سپر لیگ کی فرینچائزملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز جب سے خریدی ہے خسارے کا سامنا رہا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی مالیت یکساں ہونی چاہیئے۔
لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں اون لائن ٹکٹس فروخت شدہ دکھائی دیتے ہیں اور میچ سے پہلے دستیاب ہوجاتے ہیں۔ ٹکٹس کے عدم دستیاب ہونے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیزن ٹین کے اختتام پر بورڈ تشکیل دے کر پی ایس ایل کو مزید اوپر لے جانے کے لیے لائحہ عمل بنانا چاہیئے۔ غیر ملکی پلیئرز کے پرفارم نہ کرنے سے کارکردگی متاثر ہوئی۔اب لوکل پلیئرز پر ساری توجہ ہے۔