27 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںملتان سلطانز کیخلاف لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانز کیخلاف لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض محمد رضوان نبھارہے ہیں۔

سیزن 10 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا چھٹا میچ ہے، شاہین آفریدی الیون نے 2 میچز جیتے جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح ملتان سلطانز کو صرف 1 میچ میں فتح ملی ہے جبکہ 4 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس میچ میں لاہورقلندرز کی فائنل الیون میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، سکندر رضا، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، شاہین آفریدی، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن اور آصف آفریدی شامل ہیں۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کی ٹیم میں شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، محمد رضوان، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، عاکف جاوید، محمد حسنین، عبیدشاہ اور جوشوا لٹل کھیل رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات