32 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمسٹر بِیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت

مسٹر بِیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت


—فائل فوٹوز

دنیا کے معروف ترین یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو اپنی ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بِیسٹ کا اصلی نام جمی ڈونلڈسن ہے۔

مسٹر بِیسٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز ایک پیغام شیئر کیا جس نے لاکھوں صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

مسٹر بِیسٹ نے اپنے ایکس پیغام میں ویرات کوہلی سے سوال پوچھا ہے کہ کیا میں آپ کو کسی طرح اپنی ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟

مسٹر بیسٹ کی جانب سے کی گئی یہ ٹوئٹ چند ہی لمحوں میں وائرل ہو گئی۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے تاحال مسٹر بِیسٹ کی آفر پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے لیکن ان شخصیات کے مداح پُرجوش ہیں کہ ان کی ملاقات کب اور کیسے ہو گی۔

اس ممکنہ اشتراک نے ڈیجیٹل دنیا میں تجسس اور جوش پیدا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ مسٹر بِیسٹ کو ان کی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ تعاون کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

مسٹر بِیسٹ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو، ٹام بریڈی اور نوح لائلز کو بھی اپنی ویڈیوز میں شامل کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات