سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارت کو فروری 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ یاد دلا دیا۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت تمہیں یاد ہے کہ ابھی نندن کو کس طرح واپس بھیجا تھا؟ دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کا جھنڈا اسی طرح بلند ہوگا۔
خیال رہے کہ آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے دوران پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔
پاک فضائیہ کے جوانوں نے 27 فروری کو ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنا لیا تھا، جسے بعد ازاں بھارت کے حوالے کیا گیا تھا۔
شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے مگ-21 اور سخوئی تھری طیارے مار گرائے تھے۔ یہی نہیں پاک فوج نے آزاد کشمیر میں پیرا شوٹ سے اترنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پکڑ لیا اور پھر جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے پلا کر رخصت کیا گیا تھا۔
آج بھی بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔