33 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفضائی حدود پابندی، انڈین ایئر لائنز کو 13 ارب روپے کا ماہانہ...

فضائی حدود پابندی، انڈین ایئر لائنز کو 13 ارب روپے کا ماہانہ خسارہ ہوگا


کراچی (اسد ابن حسن) تمام بھارتی ایر لائنز کو پاکستانی حدود استعمال نہ کرنے کا پاکستانی فیصلہ بھارت کو بہت مہنگا پڑیگا۔ جیسا کہ فی الحال یہ پابندی ایک ماہ کیلئے لگائی گئی ہے اگر اس میں اضافہ نہیں ہوتا تو بھارت کی تمام ایئر لائنز جو پاکستانی حدود خلیجی اور یورپین ممالک جانے کیلئے استعمال کرتی تھیں اس حدود کو نہ استعمال کرنے پر چار ارب بھارتی روپوں کا (پاکستانی تقریباً 13ارب روپے) کا ماہانہ خسارہ ہوگا۔ نہ صرف یہ خسارہ ہوگا بلکہ فلائٹس کے دورانیہ دو سے چھ گھنٹے بڑھ جائیں گے اور مزید ایندھن ڈلوانے کے لیے دوسرے ایئرپورٹس پر لینڈ کرنا اور اس کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔ انڈیا سے جانے والے مسافروں کے لیے اگر انڈین ایئر لائنز اپنے کرایوں میں اضافہ نہیں بھی کرتیں تو مسافر دیگر ایر لائنز جیسے کہ ایمیریٹس، قطر، دبئی، اتحاد، سعودیہ اور دیگر ایئر لائنز جن کو پاکستانی حدود استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہے سے سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات