32 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوسوات اور گردونواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے


خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئی۔

رپورٹ کے مطابق مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلےکی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات