پاکستان میں روسی سفارتخانے نے پاکستان سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارخانے کے اعلامیہ مطابق روسی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
روسی سفارت خانہ نے کہا کہ کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں۔
اعلامیہ میں مزید کہا کہ ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں دی گئی ہیں۔