25 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومغزہ لہو لہوخیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8...

خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی



پشاور:

خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا اور ضلع بنوں کے حکام نے تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مذکورہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔

اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے، صوبے میں اس سال کا پہلا پولیو کیس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، دوسرا کیس تور غر سے رپورٹ ہوا تھا۔

پاکستان بھر میں رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں سندھ سے4، خیبرپختونخوا سے 3 اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کے 74 پولیو کیسز رپورٹ ہو ئے تھے، جن میں بلو چستان سے 27، سندھ سے 23،  خیبر پختونخوا سے 22،  پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس شامل تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات