25 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت نے کچھ کیا تو پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ...

بھارت نے کچھ کیا تو پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی، وزیر اطلاعات



اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے  ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں ، اگر  ہمارا پانی روکا تو پھر  بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، پچھلی دفعہ چائے  پلا کر بھیجا  تھا، بھارت  اب اگر کچھ کرے گا  تو ،پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔  

پروگرام  اینکر رحمان اظہر کے سوال کا جواب  دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید  کہا کہ ہم عالمی سطح پر پہلگام واقعے کی غیر جانبدرانہ  تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں اس واقعے کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کا پروپیگنڈا  پٹ گیا ہے، بھارتی صحافی کہہ رہے کہ ہمارا بیانیہ کوئی نہیں لے رہا،  نیوی آفیسر  جوڑے کی  جعلی ویڈیو لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کے معاملے پر ہمارے دوست ممالک سے را بطے ہوتے ہیں ، اس کیس میں بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ، بھارت  نے  سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ یہ واقعہ بھارت کے انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بھول میں نہ رہیں پاکستان ہر وقت تیار رہتا ہے، ہم اپنے دوست ممالک کو  بریفنگ دے رہے ہیں یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جائے کسی  انٹرنیشنل فورم پر،  ان کا کیس کوئی نہیں مانے گا ان کو شرمندگی ہوگی ، بھارت نے بچگانہ  فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد ممکن ہی نہیں اور یہ بس سیاسی مقاصد کا فیصلہ تھا۔ 

 ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم  پاکستانی ہیں ، بطور پاکستانی کھڑے ہیں، کوئی ن لیگ  یا دوسری  جماعت  نہیں، ہم ایک ہیں ، پوری قوم پاک فوج اور  ملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے ، پاکستانی اکٹھے ہو جائیں تو انہیں کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ہم کہتے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کا  پوری  قوت سے   جواب دیں گے ، ملٹری سمیت تمام آپشنز  پاکستان کے پاس موجود ہے، وزیر اعظم نے بھی آج وضاحت کی  کہ پوری  فورس  سے رسپانڈ کیا جائے گا ، بھارت نے کیسے سوچ لیا، معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، بھارت کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے اپنا مقصد حاصل  کرنا چاہتا ہے اس واقعے کی آڑ میں انڈس واٹر معاہدے کو  ختم کرنا ان کا مقصد تھا، کلبھوشن   پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کرتا پکڑا گیا ، یہ ثبوت ہے کہ آپ  دہشت گردی کرتے ہیں اور  یہ اسٹیٹ  ٹیر ازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نریندر مودی کو تو کوئی و یزہ  نہیں  دیتا تھا،  اب  وہ وزیر  اعظم بنا ہے  تو پھر باہر جا سکتا ہے، بھارت  دہشت گردی کو اسپانسر بھی کرتا اور پھر وکٹم بننے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ ہمارے پاس دہشت گردی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، یہ صرف پاکستان کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ساری دنیا کیلیے خطرہ ہے، بھارت  ٹیر ازم  کو بڑھاتا ہے تو یہ دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سکھوں  کے قتل کے شواہد کینیڈا  اور باقی ممالک کے پاس ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ائیر اسپیس بند کر دی ، پاکستان نے تجارت اور بھارتی مصنوعات کو بین کر دیا اس سے بھارت کی معیشت کو بہت  نقصان ہو گا۔

 ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  جنہوں نے پانی روکنا تھا انہوں نے تو آج پانی چھوڑ دیا  ہے، پانی روکتے روکتے یہ چھوڑنے کی بات کہاں سے آ گئی؟۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات