32 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی اور غیر ملکی مسافر بھارتی ایئر لائنز چھوڑ کر دیگر کو...

بھارتی اور غیر ملکی مسافر بھارتی ایئر لائنز چھوڑ کر دیگر کو ترجیح دینے لگے، ذرائع


فوٹو فائل

بھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث 3 روز میں 200 سے زائد بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، بھارتی اور غیر ملکی مسافر بھارتی ایئر لائنز چھوڑ کر اب دیگر ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا دورانیہ دو سے 4 گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہو رہا ہے۔ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت لمبے روٹس پر پروازیں 2 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی بھارتی ایئرلائنز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نئی دلی، ممبئی امرتسر سے امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

بھارت کی جرمنی، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ سعودی عرب، بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کے عملے کو بھی ڈیوٹی ٹائم اور آرام میں مشکلات کا سامنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات