کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ بیٹر اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنے چوکوں کی چوتھی سنچری مکمل کرلی ، انہوں نے یہ اعزاز ایونٹ کے14ویں میچ میں لاہور قلندر کے خلاف حاصل کیا۔اس فہرست میں فخر زمان 254 چوکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ محمد رضوان 236 چوکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔