41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ62 سالہ اداکارہ دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار

62 سالہ اداکارہ دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار


ڈیمی مور—فائل فوٹو

62 سالہ ہالی ووڈ اسٹار ڈیمی مور نے 2025ء کی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیمی مور Demi Moore نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ خوبصورتی کا تعلق صرف جوانی سے نہیں ہوتا بلکہ خود اعتمادی، وقار اور اندرونی سکون سے بھی ہوتا ہے۔ 

مشہور جریدے پیپل میگزین People Magazine نے ڈیمی مور کو ورلڈز موسٹ بیوٹیفل پرسن آف 2025ء کا ٹائٹل دے کر ان کی شخصیت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

62 سالہ ڈیمی مور ناصرف خوبصورتی کی نئی تعریف بن کر ابھری ہیں بلکہ انہوں نے عمر کے خلاف معاشرتی تعصبات کو بھی چیلنج کیا ہے۔

پیپل میگزین کے ڈیجیٹل سرورق پر ان کا اسٹائلش اور پُر اعتماد فوٹو شوٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں وہ روایتی تصورات کو توڑتی نظر آتی ہیں۔

میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیمی نے کہا کہ آج میں اپنے جسم کی قدر زیادہ کرتی ہوں کیونکہ یہ سب کچھ سہہ کر یہاں تک پہنچا ہے، ہاں کبھی کبھار آئینہ دیکھ کر سوچتی ہوں کہ اوہ میں بوڑھی لگ رہی ہوں یا میرا چہرہ لٹک رہا ہے، لیکن اب میں اسے قبول کرتی ہوں کیونکہ یہ میری حقیقت ہے اور اب یہ میری شخصیت کو متعین نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے میں صرف جسمانی خوبصورتی پر فوکس کرتی تھی اور خود کو سزا دیتی تھی لیکن اب خوبصورتی کا مطلب ہے ذہنی سکون، مجموعی صحت اور زندگی کے معیار پر توجہ دینا۔

2025ء ڈییمی مور کے کیریئر کا شاندار سال ثابت ہوا، جب ان کی فلم دی سبسٹینس The Substance میں عمدہ اداکاری پر انہیں کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات