41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ تیسری شادی کیلئے تیار، منگنی کر لی

ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ تیسری شادی کیلئے تیار، منگنی کر لی


—فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ تیسری شادی کے لیے تیار ہیں، انہوں نے گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے منگنی کر لی۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ Brad Pitt نے ایک بار پھر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ نے اپنی گرل فرینڈ اور جیولری ڈیزائنر انیس ڈی رامون Ines de Ramon سے منگنی کر لی ہے۔

 یہ خوش خبری اس وقت سامنے آئی جب راڈار آن لائن RadarOnline نے انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل انیس کو شادی کی پیشکش کی۔

رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ خود کو اب اپنی سابقہ زندگی، خاص طور پر انجلینا جولی سے طویل اور تھکا دینے والی طلاق سے آزاد محسوس کر رہے ہیں، وہ انیس کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ رہیں گے، چاہے وہ کام کے سلسلے میں کہیں بھی ہوں۔

بریڈ پٹ نے منگنی کے بعد انیس کو کئی محبت بھرے تحائف دیے اور انہیں فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر یا خزاں کے آغاز میں ایک نجی چرچ ویڈنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انیس ڈی رامون 32 سالہ جیولری ڈیزائنر ہیں اور ان کا شوبز کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں، یہی بات بریڈ کے لیے راحت اور سکون کا باعث بنی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بریڈ کو انیس کا انڈسٹری سے باہر ہونا پسند ہے، ان میں کسی قسم کا مقابلہ یا شہرت کی دوڑ کا عنصر نہیں ہے اور یہی چیز بریڈ کو سکون دیتی ہے۔

بریڈ پٹ کی یہ تیسری ممکنہ شادی ہو گی، اس سے پہلے 2000ء میں انہوں نے جینیفر اینسٹن Jennifer Aniston سے شادی کی تھی، جو 2005ء میں ختم ہو گئی تھی۔

بعد میں انجلینا جولی Angelina Jolie سے تعلقات استوار ہوئے اور 2014ء میں انہوں نے شادی کی۔

انجلینا سے طلاق کا مقدمہ 8 سال تک چلا جو 30 دسمبر  2024ء کو اختتام کو پہنچا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات