30 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومقومی خبریںکیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے لگژری کار خریدلی

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے لگژری کار خریدلی


بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بچے کی آمد سے قبل 1 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدلی۔

جوڑا صرف گاڑی اپ گریڈ کرنے تک محدو د نہیں بلکہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں مصروف ہے۔

بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی گھر پر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے مطابق سدھارتھ نے کیارا کو ٹویوٹا گاڑی تحفے میں دی ہے۔

اس لگژری کار کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے، تاہم جوڑے نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ یہ مل کر خریدی گئی ہے یا تحفہ ہے۔

اس ہی طرح کی گاڑی اجے دیوگن، انیل کپور، ایشوریا رائے، کریتی سینن، اکشے کمار اور عامر خان کے پاس بھی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر نئے مہمان کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

جوڑا 2020ء سے ڈیٹنگ کررہا تھا، انہوں نے 2021ء میں فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کیا اور 2023ء میں راجستھان میں شادی کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات