(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم میاں بیوی سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزموں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔