32 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلگام فالس فلیگ واقعہ، پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے...

پہلگام فالس فلیگ واقعہ، پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیا


پہلگام فالس فلیگ واقعہ پر پہلگام پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس اسٹیشن واقعہ کی جگہ سے 6  کلو میٹر دوری پر ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے14.20 تک جاری رہا۔

حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے، 10 منٹ کےاندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، ایف آئی آر میں طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد  پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، بھارتی حکومت اور میڈیا واقعہ کو ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتے رہے، ایف آئی آر میں’’بیرونی آقاؤں کی ایماء پر‘‘ جیسےالفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر نے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ایف آئی آر میں جھوٹ بےنقاب ہونے پر مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ مذاق بن گیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔

علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات