30 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپروں کے بغیر اُڑنے والے 10 حیرت انگیز جانور

پروں کے بغیر اُڑنے والے 10 حیرت انگیز جانور


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پرندے اپنے پر پھیلائے فضاؤں میں اُڑتے ہیں یہ تو سب جانتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ ایسے جانور بھی ہیں جو بغیر پروں کے ہی اُڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

یہاں آج ایسے 10 حیرت انگیز جانوروں کے بارے میں جان لیتے ہیں جو پروں کے بغیر ہی اُڑ سکتے ہیں۔

اڑنے والے مینڈک

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

مینڈکوں کی کچھ غیر ملکی نسلیں خاص طور پر جو جنوب مشرقی ایشیاء میں پائی جاتی ہیں وہ اپنے جالی دار پاؤں ہوا میں اڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ڈریکو لیزرڈ (چھپکلی)

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

یہ چھپکلی اپنی پسلیوں کے نیچے لگے پروں جیسے جال کا استعمال کرتے ہوئے اُڑ کر ایک درخت سے دوسرے درخت پر جاتی ہے۔

فلائنگ گیکو

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

گیکو کے جسم کے ساتھ جڑے ہوئے پاؤں اور کھنچنے والی جلد ہوتی ہے جو اسے ہوا میں سرکنے میں مدد دیتی ہے۔

اڑنے والی مچھلی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اڑنے والی مچھلیوں کے پنکھ ہوتے ہیں جو ہوا میں رہتے ہوئے پروں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں اور انہیں 200 میٹر اونچائی تک ’اڑنے‘ میں مدد دیتے ہیں۔

پیراڈائز ٹری اسنیک

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

یہ سبز رنگ کا سانپ اپنے جسم کو چپٹا کر کے اُڑ کر ایک درخت سے دوسرے درخت پر پہنچ جاتا ہے۔

موبولا رے

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

موبولا رے اپنی ایروڈینامک شکل کا استعمال کرتے ہوئے ہوا میں 6 فٹ تک گلائیڈ کر سکتی ہے۔

فلائنگ اسکویڈ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسکویڈ کی یہ انوکھی نسل سمندر سے 30 فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگانے کے لیے جیٹ پروپلشن کا استعمال کرتی ہے۔

بٹر فلائی فش

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اس گہرے سمندر کی مچھلی کی مضبوط چھاتی پر پنکھ ہیں جنہیں یہ شکاریوں سے بچنے کے لیے پانی سے باہر نکلنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

اڑنے والی گلہری

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اس گلہری کے جسم میں اپنڈیجز کے نیچے جلد کی ایک قسم ’پیٹجیم‘ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے  یہ ہوا میں 150 فٹ تک اڑ سکتی ہیں۔

کولوگو یا فلائنگ لیمر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اڑنے والی گلہری کی طرح کولگو کے بازوؤں کے نیچے کھنچنے والی جلد ہوتی ہے جو اسے ہوا میں اڑنے میں مدد دیتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات