41 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے...

پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے سیکرٹری خارجہ



(24 نیوز)  پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات  غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔

پاکستان کی جانب سے  اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ  دی گئی۔

خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔

آمنہ بلوچ نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے بھی خبردار کیا اور اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات