30 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے...

ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کردی


 

فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کردی۔

غیرملکی نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ، سعودی عرب کو 100 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی ڈیل کا باضابطہ اعلان مئی میں اپنے مجوزہ دورہ سعودی عرب کے دوران کریں گے۔ 

وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے سرکاری ترجمان نے اس خبر کے متعلق فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ 

مجوزہ پیکیج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی، اور اس کے لئے بائیدن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات