30 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومقومی خبریںمنشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی


ہری پور میں ترکِ منشیات کے نجی ادارے میں ہتھکڑیاں لگے منشیات کے عادی ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ادارے کے سربراہ کو تحقیقات کےلیے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ پڈھانہ میں قائم منشیات کے ادارے میں پیش آیا۔ ریسکیو نے منشیات کے عادی شخص کی لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق ادارے میں منشیات کے عادی دیگر افراد بھی زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے۔ ادارے میں منشیات کے عادی 110 افراد موجود ہیں جنہیں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا جاتا ہے۔

 پولیس کے مطابق سوشل ویلفیئر نے ترکِ منشیات کے ادارے کی رجسٹریشن کینسل کرائی تھی تاہم ادارے کے سربراہ نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات