40 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںملائشیا کی جوہر ہاکی ایسوسی ایشن کا پی ایچ ایف کو واجبات...

ملائشیا کی جوہر ہاکی ایسوسی ایشن کا پی ایچ ایف کو واجبات ادائیگی کا مطالبہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق حکام اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملائشیا کے ہوٹلوں میں رہے جس کی وجہ سے پی ایچ ایف، ملائشیا میں جوہر ہاکی ایسوسی ایشین کی دس ہزارسے زائد امریکی ڈالرز کی مقروض ہے۔ جوہر ہاکی ایسوسی ایشن نے رقم کی ادائیگی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان جوہر ہاکی کپ میں شرکت کی پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ اس وقت فیڈریشن کے صدر ان کی فیملی اور دیگر آفیشلز بھی گئے تمام اضافی افراد ٹیم ہوٹلوں میں رہے ۔جوہر ہاکی ایسوسی ایشین نے دس ہزار 349 ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات