(24نیوز) مرغی اور انڈوں کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ہو گیا،مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخ نامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہوا ہے،انڈے بھی مزید چار روپے مہنگے ہونے کے بعد 233 روپے فی درجن ہوگئے ہیں،گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی، ایپل کا بڑا اعلان
گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔