39 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش...

لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت



لاہور:

نواب ٹاؤن کے علاقے میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نواب ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل ہی ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ملزمان احتشام اور گلشام گزشتہ روز واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فرار ملزمان میں سے ملزم احتشام کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم گلشام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں، واقعے کا مقدمہ 2484/25 گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات