24 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ، اسرائیلی حملوں سے 44 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ، اسرائیلی حملوں سے 44 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی


کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ میں پولیس اسٹیشن سمیت اسرائیلی حملوں سے کم از کم 44فلسطینی شہید ہو گئے۔مقامی صحت کے حکام نےگزشتہ روز بتایا کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جبالیہ میں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 10 افرادشہید ہوئے،طبی ماہرین نے بتایا کہ دو اسرائیلی میزائل ایک بازار کے قریب واقع پولیس اسٹیشن پرگرے، جس کے نتیجے میں10شہادتوں کے علاوہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بظاہر اسی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جبالیہ میں حماس اور اس کے اتحادی اسلامی جہاد گروپوں کے زیر انتظام کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حملہ کیا، جسے اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔مقامی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پورے علاقے میں الگ الگ فضائی حملوں میں کم از کم 34دیگر فلسطینی شہیدہو گئے ، جس سےشہید ہونیوالوں کی تعداد44ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے حملے سے قبل شمالی غزہ کے دو علاقوں بیت حنون اور شیخ زایدمیں مقیم فلسطینیوں کے انخلاء کا حکم جاری کیا۔فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے ایکس پر کہا کہ یہ ایک ابتدائی اور حتمی انتباہ ہے فوری طور پر مغربی غزہ کی طرف بڑھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات