39 C
Lahore
Friday, April 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسب سے پہلے سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج...

سب سے پہلے سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہ ہوئی: نوید رضا


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ادکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ سید نور کا ایک فیصلہ ایسا تھا جو میرے کیریئر کو بربادی کے دہانے تک لے گیا۔

پاکستانی فلمی صنعت کے مایہ ناز ہدایت کار سید نور نے چوریاں جیسے شاہ کار دیے، متعدد ستاروں کو متعارف کروا کر ان کے کیریئر بنائے لیکن بعض اوقات ان کے فیصلے کسی کے لیے باعثِ عزت بنتے ہیں تو کسی کے لیے آزمائش کا سبب۔

اداکار و ماڈل نوید رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے، حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، وہاں انہوں نے ایک ایسا واقعہ سنایا جو ان کے فنی سفر کا کٹھن ترین باب تھا۔

نوید رضا نے بتایا کہ میں نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ شو جیتا، جس کے بعد سید نور نے میرے ساتھ ایک فلم سائن کی، یہ میرے خواب کی تکمیل کا آغاز تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزارتِ صحت میں 17 ویں گریڈ کی نوکری چھوڑ کر شوبز کا انتخاب کیا، کیونکہ میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میں ایک اسٹار بننے والا ہوں، مگر قسمت نے میرے ساتھ عجب کھیل کھیلا، فلم بار بار تاخیر کا شکار ہوتی گئی اور سید نور ہر 2 ماہ بعد کہتے کہ بس آنے ہی والی ہے، 2 ماہ، پھر 4 ماہ، پھر 6 ماہ، اس کے بعد آخرکار اندازہ ہو گیا کہ شاید یہ فلم کبھی ریلیز نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ مایوسی کے عالم میں کراچی واپس لوٹا اور کام کی تلاش میں سکس سگما Six Sigma پہنچا، جہاں ہمایوں سعید نے موقع دیا، یوں میں نے مشہور ڈرامے محمود آباد کی ملکائیں میں سجل علی اور صبور علی کے ساتھ کام کیا، جو  میرا اصل فنی آغاز ثابت ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات